the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ میں رمضان المبارک کے موقع پر اوقات میں تبدیلی
حیدرآباد۔27؍جون۔ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ میں مزید مفت سرجریز کئے جائیں گے ۔ جن میں جنرل سرجری،موتیابند، آرتھوپیڈک، پیڈیاٹرک، آنکھ کان حلق اور گیاناکالوجی جس میں نارمل ڈیلیوریز اور سیزیرین ڈیلیوریزشامل ہیں۔ بیک وقت 6آپریشن تھیٹرس میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فزیوتھراپی کے شعبے سے سینکڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں۔ اس دوران 9ہزارسے زائد آؤٹ پیشنٹس کا معائنہ و علاج کیا گیا اورانہیں مفت دوائیں تقسیم کی گئیں۔ اپنی نوعیت کے منفرد میڈیکل کیمپ میں ہر روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے، سرجریز کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر کیمپ میں مزید 20دن جو کہ 29؍جون سے 19؍جولائی تک توسیع دی گئی ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے پیشِ نظر کیمپ کے اوقات صبح 9بجے تا3بجے سہ پہر رکھے گئے ہیں۔سرجری کے مریض مکمل شفایاب ہونے کے بعد ہی انہیں گھر منتقل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ہر روز کم از کم 12تا 15مریضوں کی سرجری کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل عزیز نگر ولیج ، معین آباد منڈل ، ضلع رنگا ریڈی میں جاری کیمپ سے نہ صرف شہر حیدرآباد ، رنگاریڈی بلکہ اطراف و اکناف کے اضلاع کے علاوہ کرناٹک اور مہاراشٹرا کے ایک لاکھ 20ہزارسے زائد مریض استفادہ کرچکے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ مریضوں کی تشخیص اور علاج کا نشانہ رکھا گیا اور مفت کیمپ 6ماہ سے جاری ہے جس کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان اورسید اعزاز الرحمن وائس چیرمین ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی اور ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج اور ڈاکٹر وزارت رسول خان ویمنس میڈیکل کالج کررہے ہیں۔ اب تک اس کیمپ سے مفت استفادہ کرنے والے مریضوں کو علاج کے ساتھ ادویات ، طعام اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بہم پہنچائے جانے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ سوپر اسپیشالٹی ڈاکٹرس کی ٹیم مفت تشخیص اور سرجری کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سینکڑوں



مریضوں کی مختلف امراض کے سلسلہ میں سرجری کی گئی جس میں آرتھوپیڈکس، موتیا بند، پیڈیاٹرکس اور گیاناکالوجی کے شعبوں میں سیجرین اور نارمل ڈیلیوریز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 25 ہزار مریضوں کا مختلف امراض کے سلسلہ میں معائنہ کیا گیا جس میں گلوکوس، شوگر، مکمل خون کا معائنہ، سی ٹی اسکائن، ایکسرے، الٹراساؤنڈ ،بائیو کیمسٹری اور پتھیالوجی شامل ہے۔ الحمد للہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیمپ سے رجوع ہونے والے ہزاروں مریض شفایاب ہورہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ روزانہ اوسطاً ایک ہزار افراد کی تشخیص اور علاج کیا جارہا ہے۔ عصری سہولتوں سے آراستہ لیبارٹریز، آپریشن ٹھیٹرس، پوسٹ آپرٹیٹیو وارڈس، آئی سی سی یو، ایم آئی سی یو کے علاوہ ایمرجنسی وارڈس کے ساتھ ساتھ نامور سرجنس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ڈپارٹمنٹ آف جنرل سرجری میں ڈاکٹر اے وائی چاری جوکہ سابق ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن حکومت آندھراپردیش ہیں اور اس کالج اور دواخانہ کے ڈین بھی ہیں کے علاوہ ڈاکٹر علیم اللہ خان پروفیسر آف سرجری شعبہ پیڈیاٹرک میں ڈاکٹر وکرم جیت سنگھ سابق پروفیسر اور سپرنٹنڈنٹ نیلوفر دواخانہ ڈپارٹمنٹ آف آپتھالوجی میں ڈاکٹر اوپندرا پروفیسر اور سابق سپرنٹنڈنٹ سروجنی دیوی ہاسپٹل اور ڈاکٹر موہن راؤ پروفیسر اور سابق ایڈیشنل ڈائرکٹر حکومت آندھراپردیش کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ امراض جلد کے لئے ڈاکٹر داس سابق پروفیسر اور سپرنٹنڈنٹ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل اور شعبہ خواتین کے امراض کے لئے گیانالوجی میں کافی تجربہ کار ڈاکٹر اروناراچل کی خدمات حاصل ہیں۔ ڈاکٹر ایشور پرساد ٹی بی اور Asthamaکے امراض کا معائنہ کررہے ہیں اور مریضوں کے لئے Sparrow Meter Testمفت فراہم کیا جارہا ہے۔ نفسیاتی امراض کے لئے ڈاکٹر منہاج اور ڈاکٹر بیگ کی خدمات حاصل ہیں۔ شعبہ کارڈیالوجی کے مریضوں کے لے شہر کے نامور ڈاکٹر شکیل حیدر خان کی خدمات حاصل ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا واحد اور منفرد فری میڈیکل کیمپ ہے جہاں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد سے مریضوں کو کیمپ تک آمد و رفت مفت سہولت کے ساتھ ساتھ مفت لنچ کابھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس مفت طبی کیمپ سے متاثر شہر کے کئی کارپوریٹ ہاسپٹلس کے پروفیسرس، سرجنس اور فیزیشنس اپنے اپنے مفت خدمات کے لئے پپشکش کئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.